Welcome

Welcome to official website of PRES

جناح ہائیڈرو منصوبہ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز

لاہور (نیوز رپورٹر) جناح ہائیڈرو پاورمنصوبے کے پہلے یونٹ نے آزمائشی طور پر بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اوّلین یونٹ کا یہ آزمائشی مرحلہ ۵۱ روز تک جاری رہے گا۔ جناح ہائیڈرو پاور ۶۹ میگاواٹ مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور یہ منصوبہ دریائے سندھ پر جناح بیراج کے قریب ضلع میانوالی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے کی مجموعی تکمیل رواں سال کے وسط تک متوقع ہے۔   جناھ ہائیڈرو پاور منصوبہ سے سالانہ فوائد کا تخمینہ تقریباً ۶ ارب روپے ہے۔ جناح ہائیڈرو پاور پروجیکٹ واپڈا کے ترجیحی بنیاد پر زیرعمل کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے اورمنصوبہ اپنی تکمیل پر سالانہ ۸۶ کروڑ ۰۸ لاکھ یونٹ کم لاگت پن بجلی پیدا کرے گا۔ پروگرام کا مقصد قومی نظام میں پن بجلی کے تناسب کو بہتر بنانا ہے تاکہ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں استحکام لایا جاسکے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت بجلی کے پیداواری نظام میں پن بجلی کا تناسب ۲۳ فیصد ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ پن بجلی کااوسط نرخ ایک روپیہ ۴۵ پیسے فی یونٹ ہے جبکہ تمام ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کا اوسط مجموعی نرخ تقریباً ۹ روپے فی یونٹ ہے۔

Comments are closed.