Welcome

Welcome to official website of PRES

جرمنی، توانائی کے بحران میں مدد کرنے پر تیار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جرمنی پاکستان کے جاری توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کے لئے مختلف آپشنز موجود ہیں، جن میں ونڈ انرجی سولر اور تھرمل پاور وغیرہ شامل ہیں۔ اس بات کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قونصل جنرل ٹلوکلینر نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احتشام الدین اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پہلے ہی پاکستان کو توانائی کے کچھ منصوبوں میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو مائل کرنے کے لئے پاکستان خصوصا کراچی کی حیثیت بہتر بنانا ضروری ہے۔

Comments are closed.