Welcome

Welcome to official website of PRES

ایف او ڈی پی، ہائیڈل منصوبوں کےلئے مالی معاونت کا اعلان

اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) پانی اور ہائیڈل منصوبوں کی تکمیل کیلئے فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان ( ایف او ڈی پی ) کی جانب سے پاکستان کو 2020ء تک اٹھائیس اعشاریہ دو ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ میڈیا تفصیلات کے مطابق ایف او ڈی پی پاکستان کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020ء تک پاکستان میں پانی اور ہائیڈل پاور منصوبوں کی تکمیل کیلئے اٹھائیس اعشاریہ دو ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے اور فنڈز اور تکنیکی معاونت کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے رہنمائی لی جائے گی۔

ٹاسک فورس نے گلگت بلتستان میں دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 12 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی ہے علاوہ ازیں کرم تنگی، منڈا، داسو، کوہالہ، گولن گول بنجی کے خیبر پختونخواہ فاٹا اور آزاد جموں کشمیر نے منصوبے کیلئے چودہ ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ مذکورہ منصوبوں پر تمام رکن ممالک قرضہ جاری کرنیوالے اداروں اور پاکستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین اتفاق رائے ہے۔ ٹاسک فورس نے ورلڈ کمیشن آف ڈیمز کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر سے پانی اور بجلی دونوں مسائل حل ہو جائیں گے

Comments are closed.